NowNews.pk | 24/7 News Network

4 ماہ میں کراچی سرکلر ریلوے بحال کرنے کا فیصلہ

کراچی کے شہریوں کیلئے اچھی خبر یہ ہے کہ حکومت نے 30 جولائی تک کراچی سرکلرریلوے کو مکمل بحال کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

پاکستان ریلوے نے دہائیوں سے بند ٹرین سروس شروع کرنے کیلئے چالیس نئی کوچز تیار کرنے کا باقاعدہ ورک آرڈر جاری کردیا۔

ورک آرڈر کے مطابق چالیس کوچز چار ماہ میں تیار ہونگی، ہر ماہ دس کوچز کو تیار کرکے ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ ریلوے کراچی کے سپرد کی جائیں گی۔

ایم ڈی ریلوے کیریج نے چیف ایگزیکیوٹیو پاکستان ریلوے دوست لغاری کو بتایا کہ یہ چالیس کوچز معیاری اور بروقت تیار کرلی جائیں گی۔

ان کوچز کی تیاری کیلئے کیریج فیکٹری میں شفٹوں میں کام شروع کردیا گیا ہے جبکہ پاکستان ریلوے نے تیس جولائی تک کراچی ریلوے سرکلر روٹ مکمل بحال کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے بھی کراچی سرکلر ریلوے ٹرین سروس چار ماہ میں مکمل کرنے کے احکامات جاری کردئے ہیں۔

دیگر خبریں

لوڈنگ ۔۔۔