NowNews.pk | 24/7 News Network

پنجاب میں ڈینگی وائرس سر اٹھانے لگا

پنجاب میں چوبیس گھنٹے کے دوران ڈینگی وائرس کے دو کنفرم کیس سامنے آئے ہیں۔ دونوں مریضوں کا تعلق لاہور سے ہے۔

ترجمان پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر پنجاب کے مطابق جنوری سے اب تک ایک سو چھبیس مصدقہ مریض رپورٹ ہو چکے ہیں۔

صوبہ بھر میں آٹھ مریض زیر علاج جبکہ ایک سو اٹھارہ صحت یاب ہو کر گھروں کو جا چکے ہیں۔ رواں سال پنجاب میں ڈینگی سے کوئی قیمتی جان ضائع نہیں ہوئی۔

دیگر خبریں

لوڈنگ ۔۔۔