NowNews.pk | 24/7 News Network

کلعدم تنظیموں کی منجمد املاک کی تفصیلات سامنے آگئیں

وزارت داخلہ نے سینیٹ میں تحریری جواب جمع کرادیا۔ وزارت داخلہ کے مطابق وزارت خارجہ کے جاری کردہ اقدام حکمنامے کے تحت کلعدم تنظیموں کی املاک کو منجمد کیا گیا۔

وزارت داخلہ کے مطابق جیش محمد کی 57 اور جماعت الدعوا کی 907 پراپرٹی کو منجمد کیا گیا، جماعت الدعوا کے 76 اسکولز ، 4 کالجز ، 330 مساجد اور مدارس کو منجمد کیا گیا۔

جماعت الدعوا کی 186 ڈسپنسری ، 15 اسپتال ، 262 ایمبولنس ، 1 میت گاڑی کو منجمد کیا، جماعت الدعوا کی 10 کشتیاں ، 3 ڈیزاسٹر مینجمنٹ آفس ، 17 عمارات اور اراضی کو منجمد کیا گیا۔

جماعت الدعوا کے 1 پلاٹ ، 1 زرعی اراضی اور 2 موٹر سائیکل کو منجمد کیا گیا۔ جیش محمد کے 53 مدارس اور مساجد ، 2 ڈسپنسری اور 2 ایمبولنس کو منجمد کیا گیا۔

پنجاب میں جماعت الدعوا کی 611 اور جیش محمد کی 8 پراپرٹی منجمد کی گئی، سندھ میں جماعت الدعوا کے 80 اور جیش محمد کی 3 پراپرٹی منجمد کی گئی۔

خیبر پختونخوا میں جماعت الدعوا کے 108 اور جیش محمد کی 29 پراپرٹی کو منجمد کیا گیا، بلوچستان میں جماعت الدعوا کے 30 اور جیش محمد کی 1 پراپرٹی کو منجمد کئا گیا۔

اسلام آباد میں جماعت الدعوا کے 17 اور جیش محمد کی 4 پراپرٹی کو منجمد کیا، آزاد کمشیر میں جماعت الدعوا کے 61 اور جیش محمد کی 12 پراپرٹی کو منجمد کیا گیا۔

دیگر خبریں

لوڈنگ ۔۔۔