NowNews.pk | 24/7 News Network

کن اہم شخصیات نے کتنا ٹیکس ادا کیا، تفصیلات جاری

فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے ارکان پارلیمنٹ کے ٹیکس کی تفصیلات جاری کردیں۔ ٹیکس ڈائریکٹری کے مندرجات کے مطابق سب سے زیادہ چوبیس کروڑ سے زائدٹیکس شاہد خاقان عباسی نے ادا کیا۔ وزیراعلٰی پنجاب عثمان بزدار نے انکم ٹیکس کی مدمیں ایک روپیہ نہیں دیا۔

ایف بی آر نے پارلیمنٹیرینز کی ٹیکس ڈائریکٹری 2018جاری کردی۔ سال دوہزاراٹھارہ میں سب سے زیادہ چوبیس کروڑ 13 لاکھ 29 ہزار 362 روپے ٹیکس شاہدخاقان عباسی جبکہ سب سے کم ٹیکس 7 ہزار روپے مولانا فضل الرحمان کے صاحبزادے اسعد محمود نے ادا کیا۔

عمران خان نے 2 لاکھ 82 ہزار 449 روپے۔ شہباز شریف نے 97لاکھ30ہزار545روپے ٹیکس ادا کیا۔

آصف زرداری نے 28 لاکھ 91 ہزار 455 اوربلاول بھٹو زرداری نے 2 لاکھ 94 ہزار 117 روپے ٹیکس قومی خزانے میں جمع کرائے۔

وفاقی وزیر عمر ایوب نے 2کروڑ60لاکھ 55ہزار517، مراد سعید نے 3لاکھ 74ہزار 728روپے، اسپیکر اسد قیصر نے 5لاکھ37ہزار 730، شیخ رشید نے 5لاکھ79ہزار11، شہریار آفریدی نے 1لاکھ83ہزار900، غلام سرور خان نے 10لاکھ46ہزار669، پرویز خٹک نے 18لاکھ،26ہزار899 اور مونس الہٰی نے 51لاکھ68ہزار918روپے ٹیکس کی مدمیں ادا کئے۔

خواجہ آصف نے 43لاکھ 71ہزار129، احسن اقبال نے 3لاکھ 57ہزار 100، خرم دستگیر نے 3لاکھ16ہزار933روپے اور رانا ثناءاللہ نے 13لاکھ88ہزار275روپے ٹیکس دیا۔

وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار نے سال 2018 میں کوئی ٹیکس ادا نہیں کیا۔

دیگر خبریں

لوڈنگ ۔۔۔