NowNews.pk | 24/7 News Network

ڈوین جانسن، انکی اہلیہ اور بیٹیاں کورونا میں مبتلا

مشہور و معروف ریسلر اور ہالی وڈ اداکار ڈوین جانسن (دی راک) اور ان کے اہلخانہ کورونا وائرس میں مبتلا ہوگئے۔

انسٹاگرام کے ذریعے ڈوین جانسن نے بتایا کہ وہ خود، انکی اہلیہ اور 2 بیٹیاں کورونا وائرس سے متاثر ہوئے ہیں، تاہم انکی حالت بہتر ہے۔

وڈیو پیغام میں اداکار نے بتایا کہ انہیں اور اہلخانہ کو مشکل وقت کا سامنا ہے۔ کورونا ایک بہت ہی الگ بیماری ہے۔ ان کی پہلی ترجیح ہمیشہ فیملی اور بچوں کی حفاظت ہے۔

ڈوین جانسن نے اپنے مداحوں کو ماسک پہننے اور دیگر احتیاطی تدابیر اپنانے کا مشورہ بھی دیا۔

دیگر خبریں

لوڈنگ ۔۔۔