NowNews.pk | 24/7 News Network

شہریوں سے گھروں میں نماز پڑھنے کی تلقین

مختلف مکاتب فکر کے علمائے کرام نے شہریوں کو گھروں میں نماز پڑھنے کی تلقین کی ہے۔ اسلامی نظریاتی کونسل نے قرار دیا کہ نماز کی ادائیگی گھروں میں کی جائے۔ کورونا وائرس کا کسی فرقے سے کوئی تعلق نہیں۔

مختلف مکاتب فکر کے علمائے کرام نے شہریوں کو گھروں میں نماز پڑھنے کی تلقین کی ہے۔ اسلامی نظریاتی کونسل نے قرار دیا کہ نماز کی ادائیگی گھروں میں کی جائے۔ کورونا وائرس کا کسی فرقے سے کوئی تعلق نہیں۔

اسلامی نظریاتی کونسل کے چئیرمین قبلہ ایاز کا بھی یہی موقف ہے۔ انہوں نے جمعہ کو گھروں پر نماز پڑھنے کی تلقین کی۔ قبلہ ایاز نے اپیل کی کہ کورونا وائرس کے معاملے کو فرقہ وارانہ رنگ نہ دیا جائے۔

چئیرمین اسلامی نظریاتی کونسل نے لوگوں کو مشورہ دیا کہ وہ لاک ڈاؤن کی پابندی کریں اور زیادہ وقت گھروں میں گزاریں۔

دیگر خبریں

لوڈنگ ۔۔۔