NowNews.pk | 24/7 News Network

پنجاب میں آٹا بحران پیدا کرنے والی فلور ملز سے متعلق ہوشربا انکشاف

محکمہ خوارک پنجاب نے آٹا بحران میں ملوث فلور ملوں کا تعین کردیا۔ رپورٹ میں ملوں کے خلاف اقدامات کی تفصیل بھی درج کی گئی ہے، ذرائع محکمہ خوراک کے مطابق پنجاب میں آٹا کا بحران پیدا کرنے اور قیمتوں میں اضافے کرنے والی دو سو چار فلور ملیں ملوث پائی گئیں۔

پنجاب میں آٹے کا بحران پیدا کرنے والی کتنی فلور ملیں ملوث رہیں اور ان کے خلاف کیا ایکشن لیا محکمہ خوراک کی رپورٹ میں ہوشربا انکشاف سامنے آ گیا، پنجاب میں آٹے کا بحران پیدا کرنے اور قیمتوں میں اضافے کرنے والی 204 فلور ملیں ملوث پائی گئیں، ذرائع محکمہ خوراک کے مطابق پنجاب کے نو ڈویژن میں قائم ایک ماہ اور 25 دن کے دوران 28 ملوں کے لائنس معطل کئے گئے جبکہ 176 ملوں کا کوٹہ معطل کیا گیا۔

آٹا سکینڈل میں ملوث فلور ملوں کو 5 کروڑ 62 لاکھ روپے سے زائد جرمانہ کیا گیا۔ آٹا بحران میں ملوث فلور ملز میں سے سب سےزیادہ 14 کا تعلق لاہور ڈویژن سے ہے۔ ذرائع محکمہ خوراک کا یہ بھی کہنا ہے کہ آٹا و گندم سکینڈل میں بیشتر افراد کا تعلق با آثر سیاسی و حکومتی شخصیات کے ساتھ ہے۔ محکمہ خوراک پنجاب نے پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کے اشتراک سے فلور لیجر مینجمنٹ سسٹم سافٹ تیار کرکے لاہور میں عملی طور پر شروع کر دیا۔

دیگر خبریں

لوڈنگ ۔۔۔