NowNews.pk | 24/7 News Network

سرکاری زمین کی جعلی الاٹمنٹ، اسسٹنٹ کمشنر لطیف آباد گرفتار

رپورٹ: عبید شیخ، نمائندہ خصوصی سندھ

اینٹی کرپشن پولیس کی حیدرآباد میں کاروائی، اسسٹنٹ کمشنر لطیف آباد کو گرفتار کرلیا، اسٹنٹ کمشنر پر سکھر کی کروڑوں روپے کی اراضی بلڈر کو الاٹ کرنے کا الزام ہے.

ایس ایس پی اینٹی کرپشن منیر کھوڑو کے مطابق سکھر کی اینٹی کرپشن پولیس کی ایک ٹیم نے حیدرآباد کے علاقے لطیف آباد میں کارروائی کرتے ہوئے وہاں کے اسٹنٹ کمشنر اعجاز ہالیپوتہ کو گرفتار کرلیا ہے۔ ملزم کو گرفتار کرکے سکھر لایا گیا ہے۔

اس سلسلے میں رابطہ کرنے پر ایس ایس پی انٹی کرپشن سکھر منیر احمد کھوڑو نے بتایا کہ ملزم کی گرفتاری سرکاری زمین کی جعلی الاٹمنٹ کے الزام میں کی گئی ہے۔

ملزم 2012 میں سکھر کے تعلقہ نیو سکھر میں مختیار کار تعینات تھے اور انہوں نے اپنی تعیناتی کے دوران 50 کروڑ روپے سے زائد مالیت کی چار ایکڑ زمین جعلی الاٹمنٹ کے ذریعے ایک بلڈر کو الاٹ کی جس پر ملزم سمیت چار ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں جلد ان کی بھی گرفتاری عمل میں لائی جائے گی۔

دیگر خبریں

لوڈنگ ۔۔۔