NowNews.pk | 24/7 News Network

وفاقی سیکریٹری مذہبی امور کا کرتارپور گردوارے کا دورہ

وفاقی سیکرٹری مذہبی امور نے کہا ہے کہ کرتار پور پراجیکٹ دنیا بھر کیلئے بین المذاہب ہم آہنگی کا بہترین نمونہ ہے۔ کرتار پور کمپلیکس میں ملکی و غیر ملکی زائرین کیلئے بہترین سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا۔

وفاقی سیکرٹری مذہبی امور سردار اعجاز خان جعفر نے نارووال میں کرتار پور گردوارہ صاحب کا دورہ کیا۔ سیکرٹری متروکہ وقف املاک بورڈ طارق وزیر، رینجرز، گلوبل نوبل، ایمیگریشن، ضلعی انتظامیہ ناروال نے پراجیکٹ کے بارے میں بریفنگ دی۔

وفاقی سیکرٹری مذہبی امور کی گرنتھی صاحب، رکن پنجاب اسمبلی رمیش سنگھ اروڑا و دیگر سکھ برادری سے بھی ملاقات ہوئی۔

سیکریٹری مذہبی امور نے اس موقع پر کہا کہ ملکی و غیر ملکی زائرین کیلئے بہترین سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا۔ کرتار پور کمپلیکس تک رابطہ سڑکوں کو مزید بہتر بنایا جا رہا ہے۔

سردار اعجاز خان جعفر کا کہنا تھا کہ کرتار پور پراجیکٹ دنیا بھر کیلئے بین المذاہب ہم آہنگی کا بہترین نمونہ ہے۔ مذہبی سیاحت کے فروغ سے مقامی آبادی کو روزگار کے نئے مواقعے میسر آئیں گے۔

دیگر خبریں

لوڈنگ ۔۔۔