NowNews.pk | 24/7 News Network

سکھر میں پانچ روزہ پولیو مہم جاری

رپورٹ: عبید شیخ، نمائندہ خصوصی سندھ

سکھرمیں پولیو مہم جاری، ورکرز گھر گھر جاکر بچوں کو قطرے پلانے میں مصروف ،صحت افسران کی جانب سے بھرپور نگرانی۔۔۔

سکھرضلع میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر جمیل احمد کی نگرانی میں پانچ روزہ پولیو مہم جاری ہے پولیو مہم کے پہلے دو روز کی طرح تیسرے روز بھی پولیو ٹیموں کی جانب سے گھر گھر جاکر بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے لیے قطرے پلانے کا سلسلہ جاری رہا۔

ضلع بھر میں بس اڈوں، ریلوے اسٹیشنوں اور دیگر مقامات پر بھی محکمہ صحت کی ٹیمیں موجود رہیں اور پانچ سال تک کے مسافر بچوں کو پولیو کے قطرے پلاتی رہیں۔

سکھر کے صحت حکام نے اب تک جاری پولیو مہم میں ٹیموں کی کارکردگی کو تسلی بخش قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ انشاء اللہ مہم کے اختتام تک مقررہ 3 لاکھ 45 ہزار 103 بچوں کو قطرے پلانے کا ٹارگٹ حاصل کرلیا جائے گا اور کوئی بچہ قطرے پینے سے محروم نہیں رہے گا۔

دیگر خبریں

لوڈنگ ۔۔۔