NowNews.pk | 24/7 News Network

وزیر خارجہ شاہ محمود کا قطری ہم منصب سے رابطہ

وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کا قطر کے ڈپٹی وزیر اعظم اور وزیر خارجہ محمد بن عبدالرحمن التھانی سے ٹیلیفونک رابط،،کورونا وائرس کے تناظر میں مقبوضہ جموں و کشمیر کی صورتحال اور امریکہ ،طالبان امن معاہدے پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

قطری ہم منصب سے ٹیلیفونک رابطہ میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ عالمی وبائی چیلنج سے نمٹنے کیلئے قطر کی جانب سے کیے گئے بروقت اقدامات قابل ستائش ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بھارت کی جانب سے مقبوضہ جموں و کشمیر میں گذشتہ آٹھ ماہ سے مسلسل کرفیو جاری ہے جس کے باعث وہاں ادویات اور خوراک کی شدید قلت پیدا ہو چکی ہے، مقبوضہ کشمیر میں اس وبا کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے ان پابندیوں کو ہٹایا جانا ناگزیر ہے۔

وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ اس عالمی وبا سے کم وسائل کے حامل، ترقی پذیر ممالک کو شدید معاشی مشکلات کا سامنا ہے، وزیر اعظم عمران خان نے ترقی پذیر ممالک کے قرضوں کو ری اسٹرکچر کرنے کی تجویز دی ہے۔

دونوں رہنماؤں کے درمیان افغان امن عمل بالخصوص امریکہ اور طالبان کے مابین طے پانے والے حالیہ امن معاہدے پر بھی تبادلہ ء خیال ہوا، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے امریکہ طالبان امن معاہدے میں قطر کے کردار کو سراہا۔

دیگر خبریں

لوڈنگ ۔۔۔