NowNews.pk | 24/7 News Network

عہد ساز قوال غلام فرید صابری کی 26ویں برسی

عہد ساز قوال غلام فرید صابری کو اپنے مداحوں سے بچھڑے چھبیس برس بیت گئے۔

ستر اور اسی کی دہائی میں صابری برادران کی مشہور جوڑی۔ غلام فرید صابری اور ان کے بھائی مقبول صابری نے قوالی کے فن کو جدت کا رنگ دیا۔

غلام فرید صابری 1930میں مشرقی پنجاب میں قوال گھرانے میں پیدا ہوئے۔ انہوں نے فن گائیکی کی ابتدائی تربیت اپنے والد سے حاصل کی۔

قوالی کے فن میں استاد کا درجہ رکھنے والے غلام فرید صابری نے نعتیہ قوالی پڑھی تو ان کا منفرد انداز مداحوں کے دلوں میں گھر کرگیا۔

ان کی پیش کی جانے والی قوالیاں پاکستانی اور بھارتی فلموں کا بھی حصہ بنیں۔

صابری برادران کو ان کی فنی خدمات کے اعتراف میں صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی سے بھی نوازاگیا۔

غلام فرید صابری 5 اپریل 1994 کو دل کا دورہ پڑنے کے سبب جہان فانی سے کوچ کر گئے۔

دیگر خبریں

لوڈنگ ۔۔۔