NowNews.pk | 24/7 News Network

گلگت بلتستان انتخابات، پی پی پی امیدواروں کو ٹکٹ جاری

رپورٹ: امجد حسین، نمائندہ گلگت بلتستان

گلگت بلتستان انتخابات،پاکستان پیپلز پارٹی نے 17 امیدواروں کو ٹکٹ جاری کر دیئے۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے گلگت بلتستان لیجسلیٹو اسمبلی کے آ ئندہ انتخابات کے لیے امیدواروں کا باضابطہ اعلان کر دیا۔

بلاول ہاؤس سے میڈیا کو ملنے والی فہرست کےمطابق حلقہ ا گلگت سے امجد ایڈوکیٹ،حلقہ 2 سے جمیل احمد، حلقہ 3 سے افتاب احمد، حلقہ 6 ہنزہ سے ظہورکریم، حلقہ 7سکردو 1 سے مہدی شاہ، حلقہ 8 سکردو 2 سے محمدعلی شاہ، حلقی 9 سکردو 3 سے وزیر وقار، شگر سے عمران ندیم ، استور 1 سے عبدل مجید دیامر 1 سے بشیر خان، دیامر 2 سے حاجی دلبر،دیامر 3 سے عبدل الغفار حلقہ 19 غزر 1 سے پیر سید جلال شاہ،حلقہ 21 غزر 3 سے محمد ایوب شاہ، ضلع گانچھے سے غلام علی حیدری، اسماعیل اور محمد جعفر امیوار ہونگے۔

ضلع نگر حلقہ 4 اور 5، جی بی ایل اے 10، اسکردو 4، روندو، جی بی ایل اے 11کرمنگ، جی بی ایل اے 18 دیامر اور جی بی ایل اے 20، غزر 2 کے امیدوادوں کا اعلان تاحال نہیں کیا گیا ہے۔

اپنی پریس کانفرنس میں بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ ہم 2018 کا منشور اور گلگت بلتستان کے حق حاکمیت اور حق ملکیت کے نعرے کے ساتھ الیکشن میں حصہ لینگے۔

دیگر خبریں

لوڈنگ ۔۔۔