NowNews.pk | 24/7 News Network

گڈ فرائیڈے اور ایسٹر تقریبات و اجتماعات منسوخ

مسیحی برادری گڈ فرائیڈے اور ایسٹر کے تہوار سادگی سے گھروں پر محدود رہ کر منائے گی۔ کورونا وائرس کے باعث آن لائن عبادات کا انتظام کیا جائےگا۔

گڈ فرائیڈے اورایسٹر پر دعائیہ تقریبات ہونگی نہ اجتماعات۔ کورونا کی وبا سے بچنے کیلئے مسیحی برادری نے بڑا اعلان کردیا۔ مذہبی رہنماوں کا کہنا ہے سنجیدہ صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے آن لائن عبادات کا انتظام کریں گے۔

وزیر برائے اقلیتی امور پنجاب اعجاز عالم نے زور دیا کہ گرجا گھروں سے کورونا سے بچاﺅ کا واضح پیغام جانا چاہیئے۔

قومی یکجہتی کی سوچ اپنانے پر حکومتی اداروں نے مسیحی کمیونٹی کو ستاش سے نوازا اور آن لائن سروس کو براہ راست نشرکرانے کیلئے کوششوں کو یقین دلایا ہے۔

دیگر خبریں

لوڈنگ ۔۔۔