NowNews.pk | 24/7 News Network

نیا چیلنج اور ذمہ داری ملی ہے، دباؤ نہیں ہے

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد بابر اعظم کا دورہ نیوزی لینڈ سے متعلق کہنا ہے کہ نیوزی لینڈ کے دورے پر جا رہے ہیں، بہت پرجوش ہیں، نیا چیلنج اور ذمہ داری ملی ہے، دباؤ نہیں ہے، لطف اندوز ہوں گا۔

بابر اعظم نے پریس کانفرنس کے دوران کہا ہے کہ ہم بیک ٹو بیک کھیل رہے ہیں اور پر اعتماد ہیں، نیوزی لینڈ میں ہمارا ریکارڈ اچھا رہا ہے، اچھی کرکٹ کھیلیں گے، کوشش یہی ہےکہ اچھا کھیل پیش کروں، بہت کچھ سیکھنے کی کوشش کی ہے۔

بابر اعظم نے اپنی پریس کانفرنس کے دوران مزید کہا ہے کہ کوشش ہوتی ہے ذمہ داری لوں اور اسی ذمہ داری کے سا تھ کھیلتا ہوں، کوشش ہے نیوزی لینڈ، آسٹریلیا، انگلینڈ میں سینچری کروں، آسٹریلیا کے بعد اب انگلینڈ میں سینچری اسکور کرنے کا ارادہ ہے۔

بابر اعظم نے قومی ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد سے متعلق کہا ہے کہ سرفرازاحمد اور اظہر علی سے بہت کچھ سیکھا ہے، ان سے مشورہ بھی کروں گا، فیصلہ مجھے کرنا ہے لیکن مشاورت کروں گا۔

اُن کا کہنا تھا کہ ٹیم میں گروپنگ کی کوئی بات نہیں سب ایک یونٹ ہیں، تمام کھلاڑی بڑے اچھے ہیں اور اچھا کھیلنے کی کوشش کرتے ہیں، چیلنجز کا ہمیشہ سامنا ہوتا ہے، بیرون ملک کھیلنا ہمیشہ چیلنج ہوتا ہے، بیرون ملک ہم اچھا کھیلتے آ رہے ہیں، انگلینڈ میں ہماری پرفارمنس اچھی تھی۔

بابر اعظم نے کہا ہے کہ نوجوان فاسٹ بالرز نے اچھی کارکردگی دکھائی، اُنہیں سپورٹ کرنا ضروری ہے۔

بابر اعظم کا مکی آرتھر سے متعلق بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ملکی آرتھر کے دیئے ہوئے اعتماد کی وجہ سے ہمیشہ اچھی پرفارمنس رہی۔بابر اعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان سپر لیگ (پی سی بی) نے لانگ ٹرم کپتانی کے لیے اعتماد اور آزادی دی ہے، اس لیے دباؤ نہیں، ہر ٹور پر کھلاڑیوں کو اعتماد اور محنت کی ضرورت ہے، رزلٹ ہمارے ہاتھ میں نہیں ہے۔

دیگر خبریں

لوڈنگ ۔۔۔