NowNews.pk | 24/7 News Network

یوم دفاع پاکستان، مزار اقبال پر گارڈز کی تبدیلی کی تقریب

یوم دفاع پاکستان پر لاہور میں حکیم الامت کی آخری آرام گاہ پر گارڈز کی تبدیلی کی تقریب ہوئی۔ پنجاب رینجرز نے مزار پر گارڈز کے فرائض سنبھالے۔

مہمان خصوصی ڈی جی رینجرز پنجاب میجر جنرل عامر مجید نے مفکر پاکستان کے مزار پرپھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی۔

تقریب کے شرکا نے ارض پاک کے قیام اور برصغیر کے مسلمانوں کیلئے حکیم الامت علامہ محمد اقبال کی خدمات کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا۔

دیگر خبریں

لوڈنگ ۔۔۔