NowNews.pk | 24/7 News Network

ہانیہ عامر کا مداحوں کو نیا مشورہ

پاکستان کی ڈمپل گرل ہانیہ عامر کی جانب سے مداحوں کو سوشل میڈیا پر ایک نیا مشورہ دیا گیا ہے۔

ہانیہ عامر اداکاری سمیت گائیکی میں بھی کافی دلچسپی رکھتی ہیں، شوبز انڈسٹری میں بہت کم عرصے میں اپنی صلاحیتوں کے بلبوتے پر اعلیٰ مقام حاصل کرنے والی ہانیہ عامر اکثر اوقات تنازعات میں گھری رہتی ہیں اور خبروں میں بھی چھائی رہتی ہیں۔

پچھلے دنوں ہانیہ عامر کو مداحوں کے جانب سے موصول ہونے والے نفرت انگیز کمنٹس پر کافی پریشان بھی دیکھا گیا تھا لہٰذا اب ایسا لگتا ہے کہ انہوں نے ہوا کے رُخ کے ساتھ چلنا سیکھ لیا ہے اور اس سے متعلق اپنے مداحوں کو بھی مشورہ دے رہی ہیں۔

ہانیہ عامر کی جانب سے سوشل میڈیا پر اپنی ایک تصویر شیئر کی گئی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ ’پاؤٹ‘ بنائے بیٹھی ہیں۔

ہانیہ عامر کی جانب سے شیئر کی گئی تصویر میں وہ کافی سادہ اور خوبصورت نظر آ رہی ہیں ۔

ہانیہ عامر کا اپنی اس تصویر کے کیپشن میں اپنے مداحوں اور فالوورز کو پیغام دیتے ہوئے لکھا گیا ہے کہ ’پاؤٹ کرو اور کام سے کام رکھو۔‘ہانیہ عامر کی جانب سے چند گھنٹے قبل شیئر کی گئی اس تصویر پر اب تک ہزاروں لائیکس اور کمنٹس آ چکے ہیں جن میں مداحوں کی جانب سے ہانیہ عامر سے محبت کا اظہار کیا جا رہا ہے۔واضح رہے کہ اس سے قبل بھی پاکستان ٹی وی اور فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ ہانیہ عامر کی جانب سے خود پر تنقید کرنے والوں کو منہ توڑ جواب دے کر چُپ کروایا گیا تھا۔

ہانیہ عامر عاصم اظہر سے تعلقات ختم کرنے اور محض ایک اچھا دوست کہنے کے باعث خبروں کی زینت بنی ہوئی تھیں۔

ہانیہ عامر نے ایک صارف کی خوب کلاس لیتے ہوئے کہا تھا نہ آپ مزاحیہ ہیں نہ ہی میں ہنس رہی ہوں۔

ہانیہ نے لکھا تھا کہ ’میرا مزاح آپ سے بہتر ہے، مزاحیہ تبصروں کو سراہتی ہوں لیکن اپنی فضول باتیں اپنے تک ہی رکھیں۔‘

دیگر خبریں

لوڈنگ ۔۔۔