NowNews.pk | 24/7 News Network

سکھر میں ہولی کا تہوار، ایک دوسرے پر رنگوں کی بارش

رپورٹ: ناصر آرائیں، سکھر سندھ

سکھر میں ہندو برادری کا تہوار، ایک دوسرے پر رنگوں کی بارش، گانوں پر رقص، بچے بوڑھے مرد اور خواتین ایک دوسرے پر رنگ پھینکنے میں مصروف، تقاریب کا اہتمام، تحفے تحائف کا تبادلہ۔۔۔

ملک بھر کی طرح سکھر میں ہندو برادری کی جانب سے تیرتھ گاہ سادھو بیلہ سمیت دیگر مقامات پر ہولی کے حوالے سے خصوصی تقاریب کا اہتمام کیا جارہا ہے جس میں بچے، بوڑھے مرد اور خواتین کی بڑی تعداد شریک ہے جو نہ صرف ایک دوسرے پر رنگ پھینک رہے ہیں بلکہ وہاں پر کھانے پینے کی اشیاء سے بھی لطف اندوز ہورہے ہیں۔

تقاریب میں ایک دوسرے کے ساتھ مٹھائی اور تحفے وتحائف کا تبادلہ بھی کیا جارہا ہے۔ تقاریب میں ہندو برادری کی جانب سے اردو سندھی گانوں پر رقص کا سلسلہ بھی جاری ہے جبکہ اس موقع پر خصوصی عبادات کا اہتمام بھی کیا گیا ہے۔

دیگر خبریں

لوڈنگ ۔۔۔