NowNews.pk | 24/7 News Network

ہولی کا تہوار خوشیوں کا باعث ہے

مسلم لیگ ن کے رہنما اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف کا کہنا ہے کہ بہار کی آمد پر ہولی کا تہوار خوشیوں کا باعث ہے، رنگوں اور محبت کے اس دن کا مقصد نفرتوں کا خاتمہ ہے۔

شہباز شریف نے ہندوؤں کے مذہبی تہوار ہولی کے موقع پر اپنے پیغام میں ہندو برادری کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ ر نگوں اور محبت کے اس دن کا مقصد نفرتوں اور برائی کا خاتمہ ہے جس میں نفرت، تعصب، ظلم کرنے والوں کے لیے کردار اور سوچ بدلنے کے ساتھ خیر سگالی کا پیغام ہے۔

شہباز شریف نے کہا کہ قیام پاکستان میں غیر مسلموں کا ناقابل فراموش کردار ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ غیر مسلم پاکستانی ریاست کے مساوی شہری ہیں، غیرمسلم پاکستانی ملکی تعمیر و ترقی اور دفاع کے لیے قابل فخرک کردار ادا کر رہےہیں۔

شہباز شریف کا مزید کہنا تھا کہ دعا ہے کہ ہر پاکستانی کے آنگن میں خوشیوں، رنگوں کی بہار اترے، دعا ہے کہ ہر پاکستان امن، ترقی اور خوشحالی کی منازل طے کرے۔

دیگر خبریں

لوڈنگ ۔۔۔