NowNews.pk | 24/7 News Network

ہمایوں سعید اور عدنان صدیقی کا کورونا ٹیسٹ منفی

اداکار ہمایوں سعید اور عدنان صدیقی کا کورونا ٹیسٹ منفی آگیا ۔ دونوں اداکاروں نے امریکا سے واپسی پر کورونا ٹیسٹ کروائے۔

اداکار ہمایوں سعید اور عدنان صدیقی نے کورونا کے ٹیسٹ کرائے جن کے نتائج منفی آگئے۔ اس کے باوجود بھی دونوں اداکاروں نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ چودہ روز قرنطینہ میں ہی رہنے کے بعد اپنے گھر والوں سے ملیں گے۔

ہمایوں سعید اور عدنان صدیقی نے ٹویٹر پر تصویر شیئر کرتے ہوئے اپنے مداحوں کی محبتوں اور دعاؤں کا شکریہ ادا کیا۔

اپنے پیغام میں فنکاروں کا کہنا تھا کہ غیر ضروری گھروں سے باہر نہ نکلیں اور اپنے پیاروں کا خیال رکھیں۔ دونوں اداکار امریکا سے واپسی پر ایک نجی ہوٹل میں سیلف آئیسولیشن میں ہیں۔

دیگر خبریں

لوڈنگ ۔۔۔