NowNews.pk | 24/7 News Network

میں ایک وفادار انسان ہوں

پاکستان کی خوبرو ماڈل و اداکارہ نمرہ خان نے سوشل میڈیا پر ایک پیغام شیئر کیا ہے جس میں اُن کی جانب سے اپنی ذات کی ترجمانی کی گئی ہے۔

نمرہ خان نے اپنے انسٹا گرام اکاؤنٹ پر چند تصاویر شیئر کی ہیں، ان تصاویر میں کالے رنگ کے لباس میں ملبوس نمرہ خان نہایت حسین نظر آ رہی ہیں۔

نمرہ خان کی جانب سے ان تصاویر کے کیپشن میں خود سے متعلق چند معنی خیز گہرے جملے بھی لکھے گئے ہیں۔

نمرہ خان کا خود سے متعلق سوال کرتے ہوئے خود ہی جواب دیتے ہوئے کہنا ہے کہ ’کیا میں حکم چلانے والی شخصیت ہوں؟ ہاں، بالکل۔‘

انہوں مزید لکھا ہے کہ ’وہ ہارنا پسند نہیں کرتی ہیں، وہ اگر ایک بار کسی چیز سے نہ کر دیں تو دوبارہ اُس ہی چیز کے لیے ہاں کہنا مشکل ہوتا ہے، مگر وہ ایک وفادار انسان ہیں۔‘

نمرہ خان کی جانب سے شیئر کیے گئی ان تصاویر پر تا حال ہزاروں لائیکس اور کمنٹس آ چکے ہیں جن میں اُن کے مداح اُن کی خوب تعریفیں کر رہے ہیں۔اس سے قبل نمرہ خان کی جانب سے شمالی علاقہ جات کی سیر سپاٹون کے دوران اپنی خوبصورت تصاویر شیئر کی گئی تھیں جن میں اُن کا کہنا تھا کہ اُنہیں زمین پر جنت کے ٹکڑے مل گئے ہیں۔

دیگر خبریں

لوڈنگ ۔۔۔