NowNews.pk | 24/7 News Network

غیرقانونی تعمیرات، جمشید ٹاؤن کراچی اینٹی کرپشن کے ریڈار پر

کراچی میں غیرقانونی تعمیرات میں کروڑوں روپے کی کرپشن کی جارہی ہے، جمشید ٹاؤن کا علاقہ اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ کے ریڈار پر آگیا۔

اینٹی کرپشن کی جانب سے جمشید ٹاؤن ون میں 19 غیرقانونی تعمیرات کی تحقیقات شروع کردی گئیں، اینٹی کرپشن نے ایس بی سی اے جمشید ٹاؤن ون کے افسران کو نوٹس جاری کرتے ہوئے طلب کرلیا ہے، جمشید ٹاؤن ٹو میں بھی پورشن مافیا کی جانب سے غیر قانونی تعمیرات جاری ہیں۔

اینٹی کرپشن حکام کے مطابق غیرقانونی تعمیرات میں ملوث عناصر کے خلاف بھرپور کارروائی کی جائے گی۔

دیگر خبریں

لوڈنگ ۔۔۔