NowNews.pk | 24/7 News Network

شاہ ویر جعفری کا منگنی کے بعد دوستوں کیلئے اہم پیغام

معروف برطانوی نژاد پاکستانی یوٹیوبر شاہ ویر جعفری کی جانب سے سوشل میڈیا پر اپنی منگنی کے بعد دوستوں کے لیے ایک اہم پیغام شیئر کیا گیا ہے۔

شاہ ویر جعفری کی گزشتہ ہفتے عائشہ بیگ نامی لڑکی سے منگنی ہوئی، منگنی کی تقریب کی خوبصورت تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہوئی تھیں جنہیں انسٹاصارگین کی جانب سے خوب پسند کیا گیا تھا۔

27 سالہ شاہ ویر جعفری پاکستان سمیت دیگر ممالک میں بھی اپنی مزاحیہ ویڈیوز کی وجہ سے جانے جاتے ہیں اور اُن کے ویلاگز کو بھی عوام کی جانب سے خوب پزیرائی ملتی ہے، شاہویر جعفری کی حس مزاح کو اُن کے مداحوں خوب سراہتے ہیں۔

شاہ ویر جعفری کی نئی انسٹا گرام پوسٹ پر اُنہیں مداحوں اور فالوورزکی جانب سے خوب سراہا جا رہا ہے اور اُن کی اس پوسٹ پر اب تک ہزاروں لائیکس اور اُن کے فیصلے پر تعریفی کمنٹس آ چکے ہیں۔

شاہ ویر جعفری کی جانب سے اپنے فوٹو، ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹا گرام پر دو تصاویر شیئر کی گئی ہیں، شاہویر جعفری ایک تصویر میں اپنی منگیتر کا ہاتھ تھامے ہوئے نظر آ رہے ہیں جبکہ دوسری تصویر میں وہ ایک کار میں بیٹھے اپنے دوست کا ہاتھ پکڑے ہوئے ہیں۔

شاہ ویر جعفری نے یہ تصاویر شیئر کرتے ہوئےکیپشن میں لکھا ہے کہ ’وہ ابھی بھی اپنے دوستوں کو نہیں بھولیں گے۔‘

شاہ ویر جعفری کی یہ پوسٹ اور کیپشن اُن کے مداحوں کو خوب بھایا ہے ۔

واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے شاہ ویرجعفری نے منگنی کر لی تھی، شاہویر کی منگیتر عائشہ بیگ پیشے کے اعتبار سے ڈیزائنر ہیں۔

دیگر خبریں

لوڈنگ ۔۔۔