بھارت نے سکھوں کو بابا گرونانک کی برسی کی تقریبات میں شرکت سے روک دیا۔ پاکستان کے راہداری کھولنے کے بارے میں دو خطوط کا کوئی جواب بھی نہیں دیا۔
ملک بھر سے سکھوں کی بابا گورونانک کی برسی کی تقریبات میں شرکت کیلئے کرتارپور آمد جاری ہے۔ مختلف ممالک سے بھی سکھوں کی بڑی تعداد کرتار پور پہنچ رہی ہے لیکن سیکولر بھارت نے پھر روایتی ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سکھوں کو کرتار پور آنے سے روک دیا ہے۔

بھارت نے سکھ برادری کو گرونانک کی برسی کی تقریبات میں شرکت کی اجازت نہیں دی۔ پاکستان نے کورونا کے بعد انتظامات مکمل کرکے کرتاپور راہداری کھولنے کے فیصلے سے بھارت کو آگاہ کردیا تھا۔
دفترخارجہ نے کرتار پور راہداری کے ذریعے سکھوں کے پاکستان آنے سے متعلق دو خطوط بھی لکھے لیکن بھارت نے پاکستان کے دونوں خطوط پر کوئی ردعمل نہیں دیا۔