NowNews.pk | 24/7 News Network

بھارت کو 11 افراد کے قتل کا حساب دینا ہوگا

سربراہ ہندو کونسل رمیش کمار نے بھارت میں پاکستانی ہندو خاندان کے قتل پر انصاف کے حصول کے لئے ہر حد تک جانے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔ اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو میں رمیش کمار کا کہنا تھا کہ بھارت کو گیارہ افرادکے قتل کا حساب دینا ہوگا۔

اس سے قبل اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے بھارت میں گیارہ پاکستانی ہندوؤں کے قتل کے خلاف درخواست کی سماعت کی۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے بھارت میں گیارہ پاکستانی ہندوؤں کے قتل کے خلاف درخواست ‏پر وفاق کونوٹس جاری کردیا۔ عدالت عالیہ کے چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے ریمارکس میں کہا کہ ‏اقلیتوں کا خیال رکھنا ہماری آئینی ذمہ داری ہے۔

مدعی اسلام آباد ہائی کورٹ کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ مفاد عامہ اور قومی مقصد کے لیے درخواست دائرکی گئی ہے۔ ہندو ‏فیملی بھارت گئی تھی اور بھارت کے خفیہ ادارے نے جاسوسی سے انکار پر آرایس ایس کے ذریعے ان کو قتل کرا دیا۔ عدالت نے وفاق ، سیکریٹری خارجہ اور سیکرٹری کابینہ ڈویژن کو نوٹس ‏جاری کرکے جواب طلب کرلیا۔

دیگر خبریں

لوڈنگ ۔۔۔