NowNews.pk | 24/7 News Network

بھارت کی کھلم کھلا مسلمانوں سے دشمنی سامنے آگئی

بھارت کی انتہا پسند حکومت کھلم کھلا مسلمانوں سے دشمنی پراتر آئی۔ بی جے پی کے رہنما سبرامینم سوامی نے غیرملکی ٹی وی کوانٹرویو دیتے ہوئےکسی لگی لپیٹی کے بغیرکہہ دیا کہ مسلمان ہندوؤں کے برابر ہیں اور نا ہی مساوی حقوق کے حقدار ہیں۔

وزیراعظم عمران خان کا بی جے پی لیڈر کی بات پر تنقید کرتے ہوئے کہنا ہے کہ اکیسویں صدی میں بی جے پی لیڈر ایسی باتیں کررہا ہے جیسے یہودیوں کے بارے میں نازی کرتے تھے۔

بی جے پی کے راجیہ سبھا کے رکن سبرا مینم سوامی نے غیرملکی ٹی وی کو انٹرویو میں مسلمانوں سے نفرت کا کھل کراظہار کیا اور خوب زہر اگلا۔

سبرامینم سوامی کا کہنا تھا بھارتی آئین کی غلط تشریح کی جاتی ہے۔ بھارت میں سب برابر نہیں۔ مسلمان نا تو ہندوؤں کے برابر ہیں اور نا ہی مساوی حقوق کے حقدار ہیں جہاں مسلمانوں کی آبادی زیادہ ہوتی ہے وہیں پریشانی ہوتی ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے سبرامینم سوامی کے بیان پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ اکیسویں صدی میں بی جے پی لیڈر بیس کروڑ مسلمانوں کے بارے میں ایسی باتیں کررہا ہے جیسی باتیں یہودیوں کے بارے میں نازی کرتے تھے۔

دیگر خبریں

لوڈنگ ۔۔۔