انسٹاگرام نے کورونا سے متعلق غلط معلومات کی روک تھام کے لیے 2 نئے فیچر ایپ میں شامل کیے ہیں۔
ئے فیچر کے تحت اب انسٹاگرام صارفین کی نیوز فیڈ پر اوپر ایک نوٹیفکیشن موجود ہو گا جس پر کلک کرتے ہی صارفین کو کورونا وائرس سے متعلق تمام تر تصدیق شدہ معلومات ملے گی۔
علاوہ ازیں انسٹاگرام میں شامل کیے جانے والے دوسرے فیچر کے تحت ایپ میں موجود کورونا ویکسین سے متعلق غلط معلومات پھیلانے والے تمام تر ہیش ٹیگز ہٹا دیے گئے ہیں۔
اب اگر صارف انسٹاگرام کے سرچ بار پر ویکسین لکھیں گے تو وہ انہیں براہ راست تصدیق شدہ معلومات ہی فراہم کی جائے گی۔