NowNews.pk | 24/7 News Network

کیا پاکستان میں کورونا آخری سانسیں لے رہا ہے؟؟؟

پاکستان میں کورونا کا زور ٹوٹنے لگا ہے یہی وجہ ہے کہ وفاق اور صبائی حکومتوں کی جانب سے لاک ڈاؤن میں انتہائی نرمی کا اعلان کردیا گیا ہے لیکن یاد رہے کہ کورونا ختم نہیں ہوا لہٰذا دوبارہ کسی بھی خراب صورتحال سے بچنے کے لئے احتیاط لازم ہے۔

ملک بھر میں چوبیس گھنٹے کے دوران کورونا سے مزید آٹھ افراد جاں بحق ہوئے۔ ایک دن میں چھ سو چونتیس نئے کیسز بھی سامنے آئے۔

کورونا وائرس سے ہلاکتوں کا گراف مسلسل نیچے آنے لگا۔ چوبیس گھنٹوں کے دوران صرف آٹھ اموات رپورٹ ہوئیں۔ ہلاکتوں کی مجموعی تعداد چھ ہزار بیاسی ہوگئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک بھر سے مزید چھ سو چونتیس کیس رپورٹ ہوئے جس کے بعد مریضوں کی تعداد دو لاکھ چوراسی ہزار ایک سو اکیس تک جاپہنچی۔

سندھ میں مریض ایک لاکھ تئیس ہزار پانچ سو انچاس ہوگئے۔ پنجاب میں چورانوے ہزار تین سو ساٹھ مریض ہیں۔

خیبر پختونخوا میں مریضوں کی تعداد چونتیس ہزار چھ سو پینتیس ہوگئی۔

اسلام آباد میں پندرہ ہزار دو سو اکتالیس، بلوچستان میں گیارہ ہزار آٹھ سو چوراسی، گلگت میں دو ہزار تین سو اکیس اور کشمیر میں دو ہزار ایک سو چونتیس ہوگئی۔

دیگر خبریں

لوڈنگ ۔۔۔