NowNews.pk | 24/7 News Network

اسرائیل کے نئے جاسوس سیٹلائٹ نے کام شروع کردیا

اسرائیل کے نئے جاسوس سیٹلائٹ نے اتوار کے روزسے کام شروع کردیا، اسرائیلی وزارت دفاع کے مطابق 3ماہ قبل لانچ کئے گئے سیٹلائٹ کو اسرائیلی افواج کے حوالے کردیا گیا۔

اسرائیلی حکام کا دعویٰ ہے کہ اوفیک16نامی سیٹلائٹ 2018ء میں لانچ کئے گئے اوفیک 11سے کئی گنا زیادہ طاقتور ہے۔

اسرائیلی وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ اوفیک 16سیٹلائٹ کوروناوائرس کے باعث منعقدہ ایک چھوٹی سی تقریب میں اسرائیلی افواج کے حوالے کیا گیا۔

دیگر خبریں

لوڈنگ ۔۔۔