NowNews.pk | 24/7 News Network

بچوں کو تھپڑ مارنا غیر قانونی قرار

اسکاٹ لینڈ میں بچوں کو تھپڑ مارنے کو غیر قانونی قرار دے دیا گیا۔

برطانوی میڈیا کے مطابق اسکاٹ لینڈ کے علاوہ برطانیہ کے باقی حصوں میں بطور سزا بچوں کو تھپڑ مارنے کی قانونی اجازت ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پابندی پر آج سےاطلاق ہوگا جبکہ بچوں کو حملہ سے تحفظ کے بڑوں کے برابر حقوق مل گئے۔

واضح رہے کہ اسکاٹ لینڈ کی پارلیمنٹ نے گزشتہ سال اقدام کی منظوری دی تھی۔

دیگر خبریں

لوڈنگ ۔۔۔