NowNews.pk | 24/7 News Network

پی ٹی آئی کی ناجائز حکومت کیخلاف ریلی میں ہمارا ساتھ دیں

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے عوام سے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی نااہل اور ناجائز حکومت کی ناانصافیوں، مہنگائی اور کرپشن کے خلاف ہونے والی ریلی میں شریک ہوکر ہمارا ساتھ دیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرپر اپنے ایک بیان میں چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے بتایا کہ میں پی ڈی ایم ریلی میں شرکت کے لئے مالاکنڈ روانہ ہوچکا ہوں۔

انہوں نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی کی نااہل اور ناجائز حکومت کی ناانصافیوں، مہنگائی اور کرپشن کے خلاف ہونے والی ریلی میں شریک ہوکر ہمارا ساتھ دیں۔

بلاول کاکہنا تھا کہ پی ٹی آئی کی نااہل حکومت نے خیبرپختونخوا سمیت پورے پاکستان کو بحرانوں میں دھکیل دیا ہے۔

دیگر خبریں

لوڈنگ ۔۔۔