NowNews.pk | 24/7 News Network

کے پی فوڈ اتھارٹی اور اسسٹنٹ کمشنر تخت بھائی کی مشترکہ کاروائیاں

رپورٹ: فیصل زادہ مہمند، نمائندہ مردان

مردان کے تخت بھائی بازار میں غیرمعیاری جوس بنانے والا آدمی گرفتار اور جوس کارنر سیل کیا۔

ٹیموں نے متعدد کریانہ اسٹورز کا معائنہ کیا، کریانہ اسٹورز سے بھاری مقدار میں مس لیبل چپس اور سویٹ سمیت ملاوٹ شدہ و غیر محفوظ اور مضر صحت  خشک پیاز و نان فوڈ گریڈ کلرز (رنگ) برآمد کر کے ضبط کئے اور جرمانے بھی عائد کئے۔

اسسٹنٹ ڈائریکٹر فوڈ اتھارٹی انیلہ فہیم کا کہنا تھا کہ ملاوٹ شدہ و غیر محفوظ اور مضر صحت خشک پیاز میں نان فوڈ گریڈ رنگ ملا کر مارکیٹ میں فروخت کرنا انسانی زندگی سے کھیلنے کے مترادف ہے ۔

انہوں نے کہا کہ غیر معیاری اشیائے خوردو نوش سے وابستہ افراد کے خلاف گھیرا مزید تنگ کیا جائے گا۔

اسسٹنٹ کمشنر نے مزید کہا کہ فوڈ اتھارٹی کے فوڈ سیفٹی ٹیم کی مدد سے اشیائے خوردو نوش سے وابستہ تمام افراد کو ٹریننگ اور آگاہی دی جائے گی تاکہ مزید بہتری لائی جا سکے۔

کاروائی میں اسسٹنٹ کمشنر تحت بھائی انیلہ فہیم اور فوڈ اتھارٹی کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر بہمراہ فوڈ سیفٹی آفیسر شیر حسن خان نے حصہ لیا۔

دیگر خبریں

لوڈنگ ۔۔۔