NowNews.pk | 24/7 News Network

انصاف امداد موبائل ایپ پر ضرورت مند افراد کا تانتا

پنجاب میں امداد کے لئے متعارف کرائی جانے والی ایپلیکشن انصاف امداد کو صرف تین دن میں دس لاکھ افراد نے ڈاؤن لوڈ کرکے خود کو حکومتی امداد کے لئے رجسٹرڈ کرادیا۔

وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار کی جانب سے لاک ڈاؤن سے متاثر ضرورت مند افراد کو ریلیف دینے کے لئے امدادی پیکج کا اعلان کیا گیا تھا اور شفافیت کو برقرار رکھنے کے لئے محکمہ انفارمیشن ٹیکنالوجی پنجاب کی مدد سے انصاف امداد موبائل ایپلیکیشن متعارف کرائی گئی تھی۔

ایپلیکیشن کے ذریعے ضرورت افراد خود کو سات اپریل تک امداد کے لئے رجسٹر کراسکیں گے۔ وہ صارفین جن کے پاس اسمارٹ فون نہیں وہ ایس ایم ایس کے ذریعے رجسٹر کراسکیں گے جبکہ ویب سائٹ کے ذریعے بھی اپنی تفصیلات کے ساتھ رجسٹر کرایا جاسکتا ہے۔

تین دنوں کے دوران انصاف امداد ایپ کے ذریعے تین لاکھ افراد نے خود کو رجسٹر کرایا ہے۔

دیگر خبریں

لوڈنگ ۔۔۔