NowNews.pk | 24/7 News Network

کراچی پولیس کا تفتیشی افسر تاجر کے لئے وبال جان بن گیا

کراچی کے پولیس تھانے رشوت خوری کی ۤآماجگاہ بن گئے ہیں، فیروز آباد پولیس اسٹیشن میں تعینات تفتیشی افسر مقامی تاجرنعمان کو بلیک میل کرکے رشوت طلب کرنے لگا۔

پولیس اسٹیشن فیروز آباد کے تفتیشی افسر نے تاجر نعمان پر جھوٹا مقدمہ کروا کر اس سے 30 ہزار روپے رشوت وصول کی جو واضح طور پر ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے۔

تاجر نعمان کا کہنا ہے کہ تفتیشی افسر بلیک میل کرکے مزید ڈھائی لاکھ روپے رشوت طلب کررہا ہے اور دھمکی دی کہ ایسا نہ کرنے پر مزید جھوٹے مقدمات میں اسے گرفتار کرلے گا۔

تاجر نعمان نے آئی جی سندھ سے تفتیشی افسر کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے اور اپیل کی ہے کہ تفتیشی افسر کو پابند کیا جائے کہ وہ آئندہ انہیں بلیک میل نہ کرے۔

دیگر خبریں

لوڈنگ ۔۔۔