NowNews.pk | 24/7 News Network

کراچی کے تاجروں کا حکومت سے امدادی پیکج کا مطالبہ

آل سٹی تاجر اتحاد ایسوسی ایشن کے صدر شرجیل گوپلانی کا کہنا ہے کہ کراچی کے تاجروں کے لئے بلاسودی قرضے فراہم کئے جائیں تاکہ وہ بارشوں میں متاثر ہونے والے اپنے کاروبار کو بحال کرسکیں۔

ایک بیان میں شرجیل گوپلانی کا کہنا تھا کہ حالیہ تباہ کن بارشوں کی وجہ سے کراچی کا کوئی علاقہ ایسا نہیں بچا جہاں جانی و مالی نقصان نہ ہوا ہو۔ شہری آبادیوں کے ساتھ کاروباری علاقوں میں بھی بے تحاشہ اور ناقابل تلافی نقصان پہنچا ہے۔

انہوں نے کہا کہ شہر کے بیشتر کاروباری مراکز بارش کے پانی میں ڈوب گئے ہیں جس کی وجہ سے تاجروں کی دکانوں اور گوداموں میں پانی بھرنے سے اربوں روپے کا مالی نقصان ہوا ہے۔

انہوں نے وفاق اور صوبائی حکومت سے مطالبہ کیا کہ کراچی کے تاجروں کے لئے بلاسودی قرضے فراہم کئے جائیں تاکہ وہ بارشوں میں متاثر ہونے والے اپنے کاروبار کو بحال کرسکیں۔

دیگر خبریں

لوڈنگ ۔۔۔