NowNews.pk | 24/7 News Network

کراچی کے ریلوے اسٹیشنز مسافروں کے لئے کھل گئے

کورونا وائرس کے پھیلنے کے خدشے کے پیشِ نظر کراچی میں رات کو بند کیے گئے ریلوے اسٹیشنز صبح سویرے مسافروں کے لیے کھل گئے۔

رات کو کورونا وائرس کے پھیلنے کے خدشے کے پیشِ نظر ریلوے اسٹیشنز کو بند کر دیا گیا تھا اور پولیس کی بھاری نفری تعینات رہی۔

مسافروں کو ریلوے اسٹیشنز میں داخلے کی اجازت نہیں تھی تاہم جو ٹرینیں پہنچیں ان کے مسافروں کو اسٹیشنز سے گھر جانے کی اجازت تھی۔

ریلوے انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ریلوے اسٹیشنز کو صبح عوام کے لیے کھول دیا گیا ہے، مسافروں کو کینٹ اسٹیشن آنے اور جانے کی اجازت ہے۔

ریلوے انتظامیہ کا مزید کہنا ہے کہ رات گئے کینٹ اسٹیشن کو عارضی طور پر بند کیا گیا تھا، کینٹ اسٹیشن پر صفائی اور جراثیم کش اسپرے کیا گیا۔

کراچی انٹرنیشنل ایئرپورٹ کو بھی صبح 6 بجے کے بعد پروازوں کے لیے بند کر دیا گیا ہے۔

دیگر خبریں

لوڈنگ ۔۔۔