NowNews.pk | 24/7 News Network

پنجاب میں 14 اپریل تک لاک ڈاؤن میں توسیع

پنجاب حکومت نے لاک ڈاون کے دورانیے میں اضافہ کردیا ہے۔ محکمہ داخلہ پنجاب نے توسیع کا نوٹیفیکشن جاری کردیا ہے۔

پنجاب میں لاک ڈاون 14 اپریل تک جاری رہے گا۔ لاک ڈاون میں اضافہ کورونا کیسز میں اضافے کے باعث کیا گیا۔

وزیر اطلاعات پنجاب فیاض چوہان کا کہنا ہے کہ بزدار حکومت کرونا پھیلاؤ کو روکنے کے لیے پوری طرح متحرک ہے۔ پاکستان میں پسماندہ طبقات کے لیے فلاحی اقدامات کو ساری دنیا تسلیم کر رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ سردار عثمان بزدار روز بروز بدلتی صورتحال کے مطابق انتظامی فیصلے کر رہے ہیں۔ اس ضمن میں پنجاب میں انفرادی و اجتماعی "فلاحی سرگرمیوں” کے لیے نئے قواعد و ضوابط مرتب کیے ہیں۔

فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ فلاحی سرگرمیوں کے لیے متعلقہ ڈپٹی کمشنر سے اجازت لینا لازمی قرار دیا گیا ہے۔ نئے قواعد لوگوں کو اکٹھے ہونے سے منع رکھنے میں مددگار ثابت ہوں گے۔

انہوں نے بتایا کہ پنجاب میں تبلیغی جماعتوں کے لیے 33 قرنطینہ مراکز قائم کیے جا چکے ہیں۔ عوام کے بھرپور تعاون کے بغیر کرونا کے پھیلاؤ کو محدود کرنا مشکل ہے۔ عوام اپنے گھروں میں رہیں، صفائی کے اصولوں پر عمل کریں۔

دیگر خبریں

لوڈنگ ۔۔۔