NowNews.pk | 24/7 News Network

پاکستان میں لاک ڈاؤن پر سختی سے عمل جاری

ملک میں کورونا وائرس کو پھیلنے کے لئے کوششیں جاری ہیں۔ قوم بھی متحد ہے۔ عوامی تعاون سے سخت لاک ڈاؤن جاری ہے۔ ضروری دکانیں کھل گئیں۔ کراچی سے خیبر، گلگت اور کشمیر تک فورسز کا گشت جاری ہے۔

سندھ میں لاک ڈاؤن کے چوتھے روز شہری گھروں تک محدود ہیں۔ کراچی میں صبح کے اوقات دفاتر جانے والے لوگ سڑکوں پر نظر آئے تاہم شاہراہیں ویران ہیں۔

پنجاب حکومت نے لاک ڈاون موثر بنانے کیلیے اقدامات تیز کردیے۔ لاہور میں شہریوں کو بلاوجہ گھروں سے باہر نکلنے سے روک دیاگیا۔ فوج، رینجرز اور پولیس کی بھاری نفری لگادی گئی۔ مارکیٹیں دکانیں اور شاپنگ مالز مکمل بند ہیں۔

ملتان میں تمام چھوٹی بڑی مارکیٹس بند ہیں۔ جہلم میں دکانوں پر تالے پڑے ہیں۔ مری میں بھی دکانیں نہیں کھلیں۔ فیصل آباد، گوجرانوالہ، سیالکوٹ، پاکپتن اور ڈیرہ غازی خان میں مارکیٹس بند ہیں۔

جامشورو اور حیدرآباد میں بھی گلیاں اور سڑکیں سنسان ہیں۔ سکھر میں کاروباری و تجارتی مراکز ویران ہیں۔ فوج، رینجرز اور پولیس کا گشت جاری ہے۔ کندھ کوٹ میں مارکیٹس اور دکانیں بند جبکہ سڑکیں ویران ہیں۔

بلوچستان میں بھی سب کچھ بند ہے۔ شہریوں کو صرف ضروری اشیا دستیاب ہیں۔ رش کے مقامات پر سناٹا ہے۔

خیبر پختونخوا کے تمام شہروں میں بھی تجارتی مراکز نہیں کھلے۔ میڈیکل اسٹورز اور دیگر ضروری اشیا کی دکانیں کھلی ہیں۔

دیگر خبریں

لوڈنگ ۔۔۔