NowNews.pk | 24/7 News Network

لاک ڈاؤن سے پیٹرول کی کھپت میں 40 فیصد کمی

کورونا وائرس کےباعث کاروباری سرگرمیاں محدود ہوکررہ گئیں، تجارتی سرگرمیاں کم ہونے سے پٹرولیم مصنوعات اور ایل این جی کی کھپت میں بھی نمایاں کمی ہوگئی۔

ملک میں کورونا وائرس کے باعث پٹرول کی کھپت میں چالیس فیصد اور ہائی سپیڈ ڈیزل کی کھپت میں پچاس فیصد تک کمی ہوئی ہے، پٹرول کی ماہانہ کھپت چار لاکھ سے کم ہوکر دو لاکھ دس ہزار ٹن رہ گئی۔

ہائی اسپیڈ ڈیزل کی ماہانہ کھپت سوا چھ لاکھ ٹن سے کم ہوکر تین لاکھ ٹن ہوگئی ہے۔ تجارتی وصنعتی سرگرمیاں کم ہونے سے مقامی انڈسٹری کی ایل این جی کی کھپت چار سو نوے ایم ایم سی ایف ڈی تک ہے۔

پاور سیکٹر تین سو بیس ایم ایم سی ایف ڈی ایل این جی استعمال کررہا ہے، ایل این جی کی کھپت کم ہونے سے قطر سے ایل این جی کے پانچ کی بجائے تین جہاز ماہانہ منگوائے جارہے ہیں۔

صورتحال کنٹرول میں آنے پر معمول کے مطابق ایل این جی درآمد کی جائے گی، کھپت کم ہونے سے آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کو آئل امپورٹ کے کنٹریکٹس منسوخ کرنے کی ہدایات کی جاچکی ہے۔

دیگر خبریں

لوڈنگ ۔۔۔