NowNews.pk | 24/7 News Network

پی ایس ایل میچز ملتوی ہونے سے 20 کروڑ روپے نقصان

کورونا وائرس کے باعث پی ایس ایل میچز ملتوی ہونے سے کرکٹ بورڈ کو 20 کروڑ روپے کا نقصان ہوا۔

پی سی بی چیف ایگزیکٹو وسیم خان نے انٹرویو میں بتایا کہ پی ایس ایل میچز خالی اسٹیڈیم میں ہونے اور بعد میں لیگ ملتوی ہونے کےباعث تقریباً بیس کروڑ روپے کا نقصان ہوا ہے۔

یہ رقم ٹکٹوں کی فروخت کے ذریعے حاصل ہونی تھی۔ بنگلہ دیش کےخلاف میچز ملتوی ہونے سے بھی بورڈ کو تقریباً تین سے چار ملین ڈالر اضافی نقصان ہوا ہے۔

دیگر خبریں

لوڈنگ ۔۔۔