NowNews.pk | 24/7 News Network

منال خان مرحوم والد کو یاد کرکے افسردہ ہوگئیں

ڈرامہ انڈسٹری کی باصلاحیت اداکارہ منال خان نےاپنے والد کے انتقال کے بعد سوشل میڈیا پر اُن کے لیے ایک جذباتی پیغام شیئر کیا ہے۔

تصاویر اور ویڈیوز شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ منال خان نے ایک تصویر شیئر کی ہے جس میں وہ اور اُن کی جڑواں بہن ایمن خان اپنے مرحوم والد کے ساتھ کھڑی ہیں۔

انسٹاگرام پر شیئر کردہ تصویر میں منال خان نے لال رنگ کی ٹی شرٹ پہن رکھی ہے جبکہ ایمن خان نے بھی اُسی طرح کی پیلے رنگ کی ٹی شرٹ پہنی ہوئی ہے اور ساتھ سن گلاسس بھی لگائے ہوئے۔

تصویر میں ایمن اور منال کے والد گرے رنگ کی ٹی شرٹ کے اُوپر ایک نیلے رنگ کی شرٹ پہنے ہوئے ہیں اور انہوں نے بھی سن گلاسس لگائے ہوئے ہیں۔

منال خان نے تصویر کے ساتھ کیپشن میں لکھا کہ ’بابا اپنی ہانو اور مون کے ساتھ۔ ایک دن پھر ملیں گے بابا اور سب کہہ دیں گے۔‘

اس کے ساتھ ہی اداکارہ نے ایک دل کا ایموجی بھی بنایا ہے۔

منال خان نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر یہ پوسٹ ایک گھنٹہ قبل شیئر کی تھی جسے اب تک تقریباً ایک لاکھ مداح لائیک کرچکے ہیں جبکہ اُن کی اس پوسٹ پر انسٹا صارفین کی جانب سے تبصروں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

ایک صارف نے کمنٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ’اللّٰہ جنت میں اعلیٰ مقام عطا کریں، انکل کا بہت دکھ ہوا سن کے۔‘

واضح رہے کہ 2020 کے آخری دن یعنی 31 دسمبر کو منال خان اور ایمنخان کے والد مبین خان کا انتقال ہوگیا تھا، اس حوالے سے خبر ایمن خان کے شوہر اور اداکار منیب بٹ نے سوشل میڈیا پر مداحوں کو دی تھی۔

دیگر خبریں

لوڈنگ ۔۔۔