NowNews.pk | 24/7 News Network

مسیحی برادری کو کرسمس مبارک

دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی مسیحی برادری آج حضرت عیسٰی کے یوم ولادت پر کرسمس کا تہوار مذہبی جوش و جذبے سے منارہی ہے۔

گرجاگھروں کوسجا دیاگیا، خصوصی عبادات اور دعائیہ تقریبات میں پاکستان کی ترقی، خوشحالی اورامن وسلامتی کی دعائیں مانگی جارہی ہیں، گرجاگھروں کے باہرسکیورٹی کے انتہائی سخت انتظاما ت کئے گئے ہیں، گرجاگھروں میں کرسمس ٹری اور چرنیاں بھی سجائی گئی ہیں جبکہ گھروں میں مہمانوں کی خاطر تواضع کے لئے کرسمس کیک بھی تیارکئے گئے ہیں۔

ایف جی اے چرچ بہارکالونی اور یوحناآباد میں بھی کرسمس کی خصوصی تقریبات ہوں گی۔ صدرمملکت عارف علوی نے کرسمس کے موقع پر پیغام میں کہا کہ ملک میں سماجی و اقتصادی ترقی کے لئے مسیحی برادری کی کوششیں قابل تحسین ہیں۔

وزیراعظم عمران خان نے کرسمس پر پیغام مسیحی بھائیوں کومبارکباد دیتے ہوئے کہاکہ حکومت قومی ترقی کے لئے اقلیتوں کو بااختیار بنانے کے لئے پر عزم ہے، حضرت عیسٰی کا پیغام انسانیت سے محبت، امن، برداشت اور شفقت پر مبنی ہے۔

وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کرسمس تہوار پر مسیحی برادری کو مبارکباد دی۔ بلاول نے مبارکباد دیتے ہوئے پیغام میں میں کہا ہے کہ تمام مذہبی تہواروں کا مقصد لوگوں کو ایک دوسرے کے قریب لانا ہے۔

دیگر خبریں

لوڈنگ ۔۔۔