NowNews.pk | 24/7 News Network

کرسمس کے موقع پرخوشیاں ہی خوشیاں

دنیا بھرکی طرح پاکستان میں بھی کرسمس کی خوشیاں بھرپور انداز میں منائی جارہی ہیں۔ گرجا گھروں میں مسیحی برادری خصوصی عبادت کررہی ہے۔ دعوتوں کاسلسلہ بھی جاری ہے۔

ملک بھرمیں مسیحی برادری کرسمس کاتہوار عقیدت واحترام اوربھرپورجوش وخروش سے منارہی ہے۔ زندہ دلوں کےشہر لاہور میں دن کا آغاز ہوا تومسیحی برادری گرجاگھروں کی طرف کھنچی چلی آئی۔ بچے بڑے اورخواتین سب ہی خصوصی عبادت میں شریک ہوئے۔ خوشیوں بھرے تہوار پر مسیحی برادری نے امن وبھائی چارے کاپیغام دیا۔

راولپنڈی میں کرسمس کی تقریب میں شرکت کیلئے مسیحی برادری چرچ پہنچی۔ ایک دوسرے کو خوشی اورمحبت کے تہوار کی مبارکباد دی۔ گرجاگھروں کے باہرسکیورٹی سخت رہی۔

وہاڑی میں مسیحی برادری کرسمس کاتہوار مذہبی عقیدت واحترام سےمنارہی ہے۔ کرسمس کےموقع پرشہر کےمرکزی گرجا گھرمیں خصوصی عبادت کا اہتمام کیاگیا۔ ڈی پی او نے بھی گرجا گھر کا دورہ کیا اور کیک کاٹ کرکرسمس کی تقریبات میں شرکت کی۔

کرسمس کے موقع پر ملتان کے گرجا گھروں میں خصوصی عبادات کی گئیں۔ مسیحی برادری نے ملک کی سلامتی کے لیے دعائیں مانگیں۔ اور گیت گا کر خوشیاں دوبالا کیں۔

فیصل آباد کے کیتھو لک چرچ میں کرسمس کی مرکزی تقریب سجائی گئی۔ خواتین اور بچے بڑی تعداد میں گرجا گھر پہنچے۔ عبادت کی اور گیت بھی گائے۔

وہاڑی میں بھی کیتھو لک چرچ میں مسیحی برادری نے عبادت کی اورکیک کاٹا۔ گوجرانوالہ میں بھی بچے بڑے گرجا گھر پہنچےاور کرسمس کے گیت گائے۔ بہاولپور، سرگودھا، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، خانیوال اور ساہیوال میں بھی مسیحی برادری کرسمس کا تہوار مذہبی جوش و خروش سے منارہی ہے۔

سکھر کے گرجا گھروں کو بھی برقی قمقموں سے سجایا گیا۔ خواتین اور بچے گرجا گھر پہنچے اور مذہبی رسومات ادا کیں۔

دیگر خبریں

لوڈنگ ۔۔۔