NowNews.pk | 24/7 News Network

پاکستان کی شرح نمو سے متعلق موڈیز کی پیش گوئی

عالمی ریٹنگ ایجنسی موڈیز نے رواں سال پاکستان کی معاشی شرح نمو دو سے دواعشاریہ پانچ فیصد کےدرمیان رہنے کی پیش گوئی کر دی ہے۔

کورونا وائرس کی وبا سے قبل موڈیز نے پاکستان کی شرح نمو دو اعشاریہ نو فیصد رہنے کی توقع ظاہر کی تھی۔

موڈیز کا کہنا ہے کہ شرح نمو میں کمی کی وجہ کورونا کی عالمی وبا ہے۔ نقل وحمل پر پابندیوں کے باعث خدمات کی کھپت پرکمی آئے گی۔

ایسے میں ٹیکسٹائل سیکٹر کو سپلائی چین میں تعطل اور آرڈرز کے مؤخر ہونے سے نقصان ہوگا۔ کیپیٹل کنزرویشن بفرمیں کمی سے بینکنگ سسٹم میں آٹھ سو ارب کا اضافہ ہوگا۔

موڈیز نے کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے اسٹیٹ بینک کے اقدامات کی تعریف بھی کی ہے۔

دیگر خبریں

لوڈنگ ۔۔۔