NowNews.pk | 24/7 News Network

چین میں قومی سوگ، 3 منٹ کی خاموشی

چین میں کورونا وائرس کے خلاف لڑتے ہوئے جانیں قربان کرنے والوں کی یاد میں آج قومی سوگ منایا جارہا ہے۔

چینی سفارتخانوں، قونصل خانے اور سرکاری عمارتوں پر چینی پرچم سرنگوں کردیا گیا ہے۔ سائرن بجتے ہی ملک بھر میں تین منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی۔

اس دوران ہر شخص اپنی جگہ ساکت رہا۔ چینی شہریوں نے اپنی گاڑیوں، ٹرینیوں اور دیگر قسم کی گاڑیوں کے ہارن بجائے گئے۔

چینی حکومت نے کورونا وائرس کی تشخیص کرنے والے ڈاکٹر لی سمیت چودہ طبی کارکنان کے لیے قومی اعزاز کا اعلان کیا ہے۔

دیگر خبریں

لوڈنگ ۔۔۔