NowNews.pk | 24/7 News Network

بچوں کو پولیو سے بچانے کے لئے ملک گیر مہم

بچوں کوپولیو سے بچانے کیلئے ملک گیر مہم دوسرے روز بھی جاری ہے۔ تین کروڑ چھیانوے لاکھ سے زائد نونہالوں کو قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔

ملک بھرمیں مستقبل کے معماروں کوزندگی بھرکی معذوری سے بچانے کا مشن جاری ہے۔ کراچی سمیت سندھ بھرمیں انسداد انسداد پولیومہم دوسرے روز بھی جاری ہے۔ صوبے بھرمیں دو کروڑ سےزائد بچوں کوقطرے پلائے جائیں گے۔

پنجاب میں انسداد پولیومہم کا آج دوسرا روز ہے۔ پولیو ٹیمیں گھرگھرجاکربچوں کوقطرے پلانے میں مصروف ہیں۔گزشتہ روز 60 لاکھ 82 ہزار سے زائد بچوں قطرے پلائے جاچکے ہیں۔

لاہورمیں 5 لاکھ 26 ہزارسے زائد بچوں کوویکسین دی گئی۔ ملتان میں 2 لاکھ 73 ہزاراور راولپنڈی میں 2 لاکھ 53 ہزار بچوں کو انسداد پولیو قطرے پلائے گئے۔

خیبرپختونخوا کے تمام اضلاع میں انسداد پولیو مہم جاری ہے۔ اس دوران صوبے بھرمیں 65 لاکھ سےزائد بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے۔

بلوچستان کے 33 اضلاع میں چار روزہ انسداد پولیومہم دوسرے روز بھی جاری ہے۔۔مہم کے دوران پانچ سال سے کم عمر کے 25 لاکھ سے زائد بچوں کوقطرے پلائے جائیں گے۔ محکمہ صحت کی جانب سے دس ہزار پانچ سو پچیاسی ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔

دیگر خبریں

لوڈنگ ۔۔۔