NowNews.pk | 24/7 News Network

نیپرا نے ملک گیر بلیک آوٹ کا نوٹس لے لیا

نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کی جانب سے بجلی کے ملک گیر بلیک آؤٹ کا نوٹس لیا گیا ہے۔

نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کی جانب سے جاری کیے گئے اعلامیے کے مطابق نیپرا نے بجلی کے ملک گیر بلیک آوٹ کی تحقیقات کا فیصلہ کیا ہے، نیپرا تحقیقات کے لیے اعلیٰ اختیاراتی کمیٹی بنائے گی۔نیپرا کی جانب سے جاری کیے گئے اعلامیے کے مطابق کمیٹی بجلی کے حالیہ ملک گیر بلیک آوٹ کی وجوہات اور حقائق کا جائزہ لے گی، تحقیقاتی کمیٹی میں نیپرا اور نجی شعبے کے ماہرین شامل ہوں گے۔نیپرا اعلامیے کے مطابق کمیٹی مستقبل میں ایسے واقعات کی روک تھام کے لیے سفارشات بھی دے گی۔

دیگر خبریں

لوڈنگ ۔۔۔