• صفحہ اول
  • پاکستان
  • دنیا
  • کاروبار
  • کھیل
  • شہر شہر
  • کرپشن بےنقاب
  • انٹرٹینمنٹ
  • اقلیتی خبریں
  • کالم / بلاگ
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • ویڈیوز
منگل, مئی 17, 2022
NowNews.pk | 24/7 News Network
NowPakistan
  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • دنیا
  • کاروبار
  • کھیل
  • شہر شہر
  • کرپشن بےنقاب
  • انٹرٹینمنٹ
  • اقلیتی خبریں
  • کالم / بلاگ
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • ویڈیوز
کوئی نتیجہ نہیں
تمام نتائج دیکھیں
  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • دنیا
  • کاروبار
  • کھیل
  • شہر شہر
  • کرپشن بےنقاب
  • انٹرٹینمنٹ
  • اقلیتی خبریں
  • کالم / بلاگ
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • ویڈیوز
کوئی نتیجہ نہیں
تمام نتائج دیکھیں
NowNews.pk | 24/7 News Network
کوئی نتیجہ نہیں
تمام نتائج دیکھیں
اشتہار

’الزام کے بغیرخبر نہیں بنتی‘

4 دن پہلے
2 0
A A
’الزام کے بغیرخبر نہیں بنتی‘
فیس بک پر شئر کریںٹوئٹر پر شئر کریں

‘ڈالر اسمگلنگ’ کیس سے شہرت حاصل کرنے والی معروف ماڈل اور گلوکارہ ایان علی نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے جلسے میں اپنا تذکرہ کیے جانے پر سابق وزیر اعظم عمران خان کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ مجھ پر جھوٹا الزام لگائے بغیر آپ کی تقریر اور خبر نہیں بنتی۔

گزشتہ روز اٹک میں پی ٹی آئی کے جلسے میں عمران خان نے پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) کو تنقید کا نشانہ بتاتے ہوئے کہا تھا کہ ماڈل ایان علی کے کیس میں انہوں نے کسٹم کے تحقیقاتی افسر کو بھی مروادیا۔

یہ بھی پڑھیں

آرٹیکل 63-اے: منحرف رکن کا ووٹ شمار نہیں ہوسکتا، سپریم کورٹ

بھارتی اداکارہ پلاسٹک سرجری کے دوران ہلاک

سی ٹی ڈی پنجاب نے لاہور انار کلی بم دھماکے میں ملوث 2 ملزم گرفتار کرلیے

پی ٹی آئی کے جلسے میں ایان علی کا نام لیے جانے پر معروف ماڈل سے منسوب ٹوئٹر اکاؤنٹ سے کی جانے والی سلسلہ وار ٹوئٹس میں چیئرمین پی ٹی آئی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا گیا کہ جھوٹ 7 سال بولا جائے یا 700 سال، ایک دن اپنی موت مرتا ہے، آپ نے ایک 20 سالہ لڑکی پر بہتان باندھ کر اپنی رقیق سیاست کی۔

Advertisement. Scroll to continue reading.
Advertisement. Scroll to continue reading.
Advertisement. Scroll to continue reading.
اشتہار
اشتہار

جھوٹ 7 سال بولا جائے یا 700 سال
ایک دن اپنی موت مرتا ہے
آپ نے ایک 20 سالہ لڑکی پر بہتان باندھ کر اپنی رقیق سیاست کی
میں نے آپ کو توجہ یا جواب کے قابل نہ سمجھا
مگر آپ اپنی حرکتیں بدلنے کو تیار نہیں
تو آپ کو جواب دوں گی تاکہ کسی اور عورت پر بہتان باندھنے سے پہلے 100 مرتبہ سوچیں pic.twitter.com/gv0V0J4N1h

— Ayyan (@AYYANWORLD) May 13, 2022

انہوں نے لکھا کہ میں نے آپ کو توجہ یا جواب کے قابل نہ سمجھا، مگر آپ اپنی حرکتیں بدلنے کو تیار نہیں تو آپ کو جواب دوں گی تاکہ کسی اور عورت پر بہتان باندھنے سے پہلے 100 مرتبہ سوچیں۔

ماڈل ایان علی نے مزید کہا کہ ’2 عادات شاید آپ مرتے دم تک نہیں چھوڑ سکتے، پہلی میرے نام پر ٹی آر پی کمانا کیونکہ خود کمانا و کھانا آپ کی فطرت نہیں اور دوسری عادت جھوٹ بولنا کیونکہ سچ بولنا آپ نے سیکھا نہیں، عمران خان 4 سال وزیر اعظم رہے، پھر بھی مجھ پر جھوٹا الزام لگائے بغیر آپ کی تقریر اور خبر نہیں بنتی، جیسے پہلے نہیں بنتی تھی‘۔

انہوں نے کہا کہ آج بھی آپ کو متعلقہ رہنے کے لیے میری ضرورت ہے، اپنا کیا کرایا کچھ ہوتا تو بیان کر لیتے، آخری عمر میں میرے نام پر جھوٹ تو نہ بولتے، آپ 4 سال وزیر اعظم رہے، میں اس دوران بھی جھوٹے مقدمات سے بری ہوئی کیونکہ میں سچی آپ جھوٹے تھے اور ہیں۔

دو عادات شاید آپ مرتے دم تک نہیں چھوڑ سکتے
پہلی میرے نام پر TRP کمانا (کیونکہ خود کمانا و کھانا آپ کی فطرت نہیں)
دوسری جھوٹ بولنا (کیونکہ سچ بولنا آپ نے سیکھا نہیں)
چار سال وزیر اعظم رہے، پھر بھی مجھ پر جھوٹا الزام لیے بغیر آپ کی تقریر و خبر نہیں بنتی
جیسے پہلے نہیں بنتی تھی ​/1 pic.twitter.com/dDbvWEUQwi

— Ayyan (@AYYANWORLD) May 12, 2022

انہوں نے مزید کہا کہ جھوٹ کے کوئی پاؤں نہیں ہوتے، جیسے آپ کے اس جھوٹ کے کہ میرے کیس کے تفتیشی افسر کا قتل ہوا، میرے کیس میں تفتیشی افسر ایک انسپکٹر سلیم تھے، پہلے دن سے آج تک زندہ ہیں، ہٹے کٹے ہیں اور اپنے ڈیپارٹمنٹ سے انعام لے رہے ہیں، مجھ پر جھوٹے کیس ڈالنے کے ہر عدالتی دستاویز پر اُن کا نام ہے۔

انہوں نے کہا ’ان سمیت ہر شخص جس کا نام عدالتی دستاویز میں ہے وہ زندہ ہے، آپ شاید کسی وجہ سے پڑھ نہیں سکتے اس لیے الف لیلا کی کہانیاں سناتے ہیں، جن کا قتل ہوا ان کا نام انسپکٹر اعجاز تھا (اللہ مغفرت کرے) دور دور تک میرے کیس سے تعلق نہ تھا، یہ ہائی کورٹ میں ثابت ہوا‘۔

جھوٹ کے کوئی پاؤں نہیں ہوتے
جیسے آپ کے اس جھوٹ کے کہ میرے کیس کے تفتیشی افسر کا قتل ہوا
میرے کیس میں تفتیشی افسر ایک انسپکٹر سلیم تھے پہلے دن سے
آج تک زندہ ہیں ہٹے کٹے ہیں اور اپنے ڈیپارٹمنٹ سے انعام لے رہے ہیں مجھ پر جھوٹی کیس ڈالنے کے
ہر کورٹ ڈوکیومنٹ پر اُن کا نام ہے /3 pic.twitter.com/K6egWZdhmR

— Ayyan (@AYYANWORLD) May 12, 2022

اپنی ٹوئٹ میں ایان علی نے مزید لکھا کہ ’ایک سال تک سب بشمول آپ کے دوست چوہدری نثار یہ جانتے تھے کہ مرحوم میرے کیس سے متعلقہ نہیں تھے اور ڈکیتی میں قتل ہوئے، ایک سال بعد جب میں سب مقدمات جیت گئی تو ان کے قتل کا الزام بھی مجھ پر ڈال دیا گیا، اوپر سے دہشت گردی کی دفعات بھی لگائی گئیں۔

ایان علی نے مزید لکھا کہ ’میں نے یہ مقدمہ سیشن کورٹ، انسداد دہشت گردی کورٹ، ہائی کورٹ و سپریم کورٹ میں لڑا اور جیتا، ہر جگہ یہ ثابت ہوا کہ میں اس مقدمہ میں ملزمہ بھی نہیں، بالآخر مجھے سپریم کورٹ نے اس مقدمے سے آزاد کیا، جانتے ہیں اس بینچ میں کون تھا؟ جسٹس ثاقب نثار اور شیخ عظمت سعید، جن کی آپ تک نے تعریف کی‘۔

ایک سال تک سب بشمول آپ کے دوست چوہدری نثار یہجانتے تھے کہ مرحوم میرے کیس سے متعلقہ نہیں تھے اور ڈکیتی میں قتل ہوئے
ایک سال بعد جب میں سب مقدمات جیت گئی تو ان کے قتل کا الزام بھی مجھ پر ڈال دیا گیا
اوپر سے دہشت گردی کی دفعات بھی لگائی گئیں /5 pic.twitter.com/x8q4ye0N61

— Ayyan (@AYYANWORLD) May 12, 2022

ایان علی نے مزید کہا کہ سپریم کورٹ تک سے میرے بری ہونے کے بعد اگر آپ کے شکی دماغ میں خلل تھا تو اپنے 4 سالہ منحوس دور میں دوبارہ تحقیقات یا اپیل کرتے، بطور وزیر اعظم تو 4 سال آصف علی زرداری، نواز شریف، مریم، بلاول یا مجھے قانوناً کچھ کہہ نہیں سکے، اب پھر ٹی آر پی کے لیے ہم سے بھیک مانگنے لگے۔

انہوں نے لکھا ’جو کچھ میں نے ان جھوٹے مقدمات میں برداشت کیا اسے ہائی کورٹ نے جان بوجھ کر نشانہ بنائے جانے کی انوکھی مثال اور قومی سانحہ کہا، آپ میں شرم ہوتی تو ان جھوٹوں کو پھر سے نہ پھیلاتے، مگر آپ میں شرم ہوتی تو آپ آپ تو نہ ہوتے، ہمیں کیسے پتہ چلتا اسپورٹس کوٹے پر آکسفورڈ جانے والوں کا کیا معیار ہوتا ہے‘۔

سپریم کورٹ تک سے میرے بری ہونے کے بعد اگر آپ کے شکی دماغ میں غلل تھا تو اپنے چار سالہ منحوس دور میں Reinvestigation یا Appeal کرتے
بطور وزیر اعظم تو چار سال آصف علی زرداری، نواز شریف، مریم، بلاول یا مجھے قانونً کچھ کہ نہیں سکے
اب پھر TRP کے لیے ہم سے بھیک مانگنے لگے /7 pic.twitter.com/vRvCtr0ewx

— Ayyan (@AYYANWORLD) May 12, 2022

ایان علی نے مزید لکھا کہ ’ان ہی جھوٹوں نے پہلے بھی آپ کا منحوس اقتدار ختم کیا اور یہی جھوٹ آپ کو مزید بھی بے نقاب کریں گے، یہاں تک کہ پاکستان کے عوام آپ اور آپ کے غلیظ اطوار سے آزاد ہوں تب تک میں آپ کے خود پر بولے جھوٹ بے نقاب کرتی رہوں گی اور یہ بھی پوچھوں گی کہ آپ پر درج اقدام قتل کے کیس کا کیا بنا؟‘

انہوں نے کہا ’آپ کی جانب سے لائیو ٹی وی پر ایک پولیس آفیسر پر حملہ پر کیا گیا، دوسرے آفیسرز کو دھمکیاں بھی لائیو ٹی پر دی گئیں، وقت آ گیا ہے کہ آپ ان کا اور دوسرے مقدمات بشمول آٹا چوری، رنگ روڈ، مالم جبہ، بی آر ٹی، ادویات، پٹرولیم، مہمند ڈیم، بلاسفیمی، فارن فنڈنگ کا جواب دیں‘۔

انہیں جھوٹوں نے پہلے بھی آپ کا منحوس اقتدار ختم کیا اور یہی جھوٹ آپ کو مزید بھی Expose کریں گے
یہاں تک کہ پاکستان کے عوام آپ اور آپ کے غلیظ اطوار سے آزاد ہوں
تب تک میں آپ کے خود پر بولے جھوٹ بے نقاب کرتی رہوں گی
اور یہ بھی پوچھوں گی کہ آپ پر درج اقدام قتل کے کیس کا کیا بنا /9 pic.twitter.com/Tuxv0XR2yR

— Ayyan (@AYYANWORLD) May 12, 2022

انہوں نے مزید کہا ’میں تو 20 سال کی عمر میں جھوٹے مقدمات لڑ اور جیت چکی، امید ہے آپ بھی گھبرائیں گے نہیں، دیکھتے ہیں آپ کتنے دن برداشت کرتے ہیں جو میں نے کیا، مزید عزت افزائی کروانی ہو تو پھر میرا نام لیں۔‘

ایان علی سے منسوب ٹوئٹر اکاؤنٹ سے کی گئی سلسلہ وار ٹوئٹس کے آخر میں ’پاکستان زندہ باد، پاکستان عدلیہ زندہ باد، پاک فوج زندہ باد‘ کا نعرہ بھی درج کیا گیا۔

میں تو 20 سال کی عمر میں جھوٹے مقدمات لڑ اور جیت چکی امید ہے آپ بھی گھبرائیں گے نہیں
دیکھتے ہیں آپ کتنے دن برداشت کرتے ہیں جو میں نے کیا
مزید عزت افزائی کروانی ہو تو پھر میرا نام لیں
/11 pic.twitter.com/JBFEniii0L

— Ayyan (@AYYANWORLD) May 12, 2022

واضح رہے کہ گزشتہ روز پی ٹی آئی کے جلسے میں حکومتی اتحاد پر الزامات عائد کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ کتنے لوگ انہوں نے مروائے، ایان علی کے کسٹم افسر، بینظیر کے قتل کے وقت ان کے ساتھ موجود شہنشاہ کو قتل کروا دیا اور ایک جسٹس سجاد تھا، زرداری نے اس کو مروا دیا، جو ان کے کیسز کے پیچھے جاتا ہے اس کی جان کا خطرہ ہوتا ہے۔

اشتہار

خیال رہے کہ ماڈل ایان علی کو 14 مارچ 2015 کو اسلام آباد کے بینظر انٹنرنیشنل ایئرپورٹ سے دبئی جاتے وقت گرفتار کرکے ان سے 5 لاکھ امریکی ڈالر برآمد کیے گئے تھے۔

مذکورہ واقعے کے بعد ہی ان کا نام ‘ڈالر اسمگلنگ گرل’ پڑا تھا اور وہ کم از کم 4 ماہ تک جیل میں بھی رہیں اور ان کا کیس ملک کا اہم ترین کیس بھی تھا۔

ان پر فرد جرم عائد کرنے سمیت ان کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) میں بھی شامل کیا گیا تھا اور وہ فروری 2017 تک مذکورہ کیس کا عدالتوں میں سامنا کرتی رہیں۔

بعدازاں سپریم کورٹ نے انہیں بیرون ملک جانے کی اجازت دے دی تھی، جس کے بعد وہ 17 فروری 2017 کو دبئی روانہ ہوگئی تھیں۔

ان کے خلاف اسمگلنگ کیس ختم نہیں ہوا تھا اور انہیں ضمانت پر رہا کیا گیا تھا ، مارچ 2019 میں سپریم کورٹ نے ان کے کیس کی سماعت کرتے ہوئے اپنے ریمارکس میں کہا تھا کہ بادی النظر میں ملزمہ کرنسی اسمگلنگ میں ملوث پائی گئیں۔

کرنسی اسمگلنگ کیس میں ضمانت حاصل کرنے کے بعد بیرون ملک جانے والی ماڈل ایان علی گزشتہ برسوں میں سوشل میڈیا پر بھی انتہائی کم متحرک دکھائی دے رہی تھیں لیکن عمران خان پر جوابی تنقید کے بعد وہ ایک بار پھر خبروں کا موضوع بن گئی ہیں۔

ٹیگز: پاکستانکراچیمعروف ماڈل اور گلوکارہ ایان
اشتہار

متعلقہ پوسٹس

آرٹیکل 63-اے: منحرف رکن کا ووٹ شمار نہیں ہوسکتا، سپریم کورٹ
آج کی اہم ترین خبریں

آرٹیکل 63-اے: منحرف رکن کا ووٹ شمار نہیں ہوسکتا، سپریم کورٹ

41 منٹ پہلے
42
بھارتی اداکارہ پلاسٹک سرجری کے دوران ہلاک
آج کی اہم ترین خبریں

بھارتی اداکارہ پلاسٹک سرجری کے دوران ہلاک

53 منٹ پہلے
42
سی ٹی ڈی پنجاب نے لاہور انار کلی بم دھماکے میں ملوث 2 ملزم گرفتار کرلیے
آج کی اہم ترین خبریں

سی ٹی ڈی پنجاب نے لاہور انار کلی بم دھماکے میں ملوث 2 ملزم گرفتار کرلیے

56 منٹ پہلے
42
وفاق کا ادارہ ’ارسا‘ صوبوں میں نفرت پیدا کر رہا ہے، وزیر اعلیٰ سندھ
آج کی اہم ترین خبریں

وفاق کا ادارہ ’ارسا‘ صوبوں میں نفرت پیدا کر رہا ہے، وزیر اعلیٰ سندھ

2 گھنٹے پہلے
42

مشہور خبریں

سائبر سیکس سے متعلق اسپیشل ڈاکومینٹری (بچے نہ دیکھیں)۔

سائبر سیکس سے متعلق اسپیشل ڈاکومینٹری (بچے نہ دیکھیں)۔

جنوری 16, 2020
2.2k
شہدائے کربلا کے نام اور اُن کا مختصر تعارف

شہدائے کربلا کے نام اور اُن کا مختصر تعارف

اگست 29, 2020
2.1k
کینیڈین وزیر اعظم کا روحانی اسکالر خواجہ شمس الدین عظیمی کو خط

کینیڈین وزیر اعظم کا روحانی اسکالر خواجہ شمس الدین عظیمی کو خط

اگست 14, 2021
699
واقعۂ کربلا، مختصر جھلک (تحریر : مسرور زیدی)

واقعۂ کربلا، مختصر جھلک (تحریر : مسرور زیدی)

اگست 30, 2020
636
کامیاب جوان پروگرام کیلئے آن لائن درخواست دینے کا طریقہ

کامیاب جوان پروگرام کیلئے آن لائن درخواست دینے کا طریقہ

اکتوبر 17, 2019
553

اداراتی پسند

نمرتا نے خودکشی کی، قتل کے شواہد نہیں ملے، پولیس کا دعوی

نمرتا ہلاکت کیس، فنگر پرنٹس سے متعلق اہم انکشاف

نومبر 23, 2019
62
رانا ثنا اللہ کیس میں ایک ادارے کو استعمال کیا گیا

رانا ثنا اللہ کیس میں ایک ادارے کو استعمال کیا گیا

دسمبر 25, 2019
50
الیکشن کمیشن کے2 نئے ارکان کی تعیناتی کاصدارتی نوٹیفکیشن معطل

حکومت ایسا کرے گی تو لوگ پتھر ماریں گے

فروری 19, 2020
51
کراچی: کلفٹن میں باغِ رستم کا افتتاح

کراچی: کلفٹن میں باغِ رستم کا افتتاح

ستمبر 9, 2021
74
اشتہار
NowNews.pk | 24/7 News Network

© 2021 NowNews Pakistan.

  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • دنیا
  • کاروبار
  • کھیل
  • شہر شہر
  • کرپشن بےنقاب
  • انٹرٹینمنٹ
  • اقلیتی خبریں
  • کالم / بلاگ
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • ویڈیوز

کوئی نتیجہ نہیں
تمام نتائج دیکھیں
  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • دنیا
  • کاروبار
  • کھیل
  • شہر شہر
  • کرپشن بےنقاب
  • انٹرٹینمنٹ
  • اقلیتی خبریں
  • کالم / بلاگ
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • ویڈیوز

© 2021 NowNews Pakistan.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist