NowNews.pk | 24/7 News Network

کتوں سے غیر مشروط محبت سیکھنے کا مشورہ,اداکارہ نمرہ خان

اداکارہ نمرہ خان نے مداحوں کو وفادار جانور کتوں سے غیر مشروط محبت سیکھنے کا مشورہ دے دیا۔

ٹی وی اداکارہ نمرہ خان نے اپنی خوبصورت تصویریں شیئرکیں جس میں وہ ایک کتے کو گود میں لیے ہوئے ہیں۔

اداکارہ نے انسٹاگرام پر تصویریں شیئرکرتے ہوئے لکھا کہ ’ایک کتا آپ کو سکھائے گا کہ غیر مشروط محبت کیا ہوتی ہے، اگر آپ کی زندگی میں یہ ہے تو چیزیں زیادہ خراب نہیں ہوں گی۔

خیال رہے کہ نمرہ خان کے حوالے سے یہ افواہیں زیرگردش ہیں کہ انہوں نے شوہر سے علیحدگی اختیار کرلی ہے۔

ان افواہوں نے اس وقت زور پکڑا جب نمرہ خان اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس سے شوہر کے ہمراہ اپنی تمام تصاویر ڈیلیٹ کیں۔

واضح رہے کہ نمرہ خان نے رواں سال اپریل کے مہینے میں لاک ڈاؤن کے دوران لندن کے ایک پولیس آفیسر راجا افتخار اعظم سے نکاح کیا تھا۔

26 جون 1991 کو پیدا ہونے والی نمرہ پاکستان ٹی وی انڈسٹری کی معروف اداکارہ ہیں، انہوں نے بہت کم وقت میں ہی اپنی باصلاحیت اداکاری سے بہت کم وقت میں ہی نام کمانے میں کامیاب رہیں۔

2013 میں پی ٹی وی کے ڈرامے ’خواب تعبیر‘ سے کیرئیر کا آغاز کرنے والی نمرہ خان نے بھول، اُڑان، چھوٹی سی زندگی، رشتہ انجانا سا جیسے ڈراموں میں اپنی جاندار اداکاری سے مداحوں کے دل جیتے۔

28 سالہ نمرہ پاکستانی فلم ’سایہ خدائے زوالجلال‘ میں بھی مرکزی کردار ادا کرچکی ہیں۔

دیگر خبریں

لوڈنگ ۔۔۔