NowNews.pk | 24/7 News Network

بدنام زمانہ پروڈیوسر وائن اسٹائن بھی کورونا سے متاثر

’’می ٹو‘‘مہم کی وجہ بننے والے ہاروی وائن اسٹائن کا نیویارک کی جیل میں کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا جس کے بعد انہیں فوراً آئیسولیٹ کردیا گیا ہے۔

68 سالہ بدنام زمانہ سابق پروڈیوسر کا نیو یارک کے شہر ایلن میں سیکیورٹی اہلکاروں کی موجودگی میں طبی جائزہ لیا گیا, یویارک ڈیپارٹمنٹ آف کریکشن کی جانب سے جیلوں میں جان لیوا کورونا وائرس کے ممکنہ پھیلاؤ اور اس سے بچاؤ سے متعلق ایک بیان جاری کیا گیا ہے۔

رواں ماہ کے شروع میں ہاروی وائن اسٹائن کو 80 سے زائد خواتین سے ریپ اور جنسی تشدد کے الزامات میں 23 سال قید کی سزا دی گئی تھی۔

دیگر خبریں

لوڈنگ ۔۔۔